ہفتے کے روز دارالحکومت تہران میں واقع عدالت عالیہ کے دو ججوں کو ایک دہشت گرد نے گولی مار کر شہید کردیا۔ شہید شیخ علی رازینی اور شیخ محمد مقیسہ دہشت گردانہ اور جاسوسی کے واقعات اور کیسوں کو حل کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر چکے تھے۔ اتوار کی صبح رہبر انقلاب اسلامی نے ان دو شہیدوں کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد ان اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی۔
آپ کا تبصرہ